BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, مشرق وسطیٰ کے ممالک کی درخواست پر ایران کے خلاف حملے کا منصوبہ موخر کر دیا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے ان کی درخواست پر حملہ موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ ایک معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے۔ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان، ترکی اور سعودی عرب سے رابطوں میں خبردار کیا ہے کہ امریکہ یا اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا ایران فیصلہ کن جواب دے گا۔
محسن نقوی کا ’نظام ڈھے جانے‘ کے متعلق بیان، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ’ضروری اصلاحات‘ کا مشورہ اور خواجہ آصف کا ہائبرڈ نظام میں نجات کا اشارہ
پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام کے مشورے کے ایک روز بعد پاکستانی فوج کے ترجمان نے ملک میں ’گڈ گورننس‘ کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کو بہتر انتظامی نظام کی جانب بڑھنا ہوگا اور اس حوالے سے ضروری اصلاحات پر غور کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ دفاع اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ نظام کی کامیابی میں ہی ہماری موجودہ حالتِ نجات ہے اور مثالی (یوٹوپین) نظریہ ہائبرد نظام کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
سستی ایئرلائنز کو بچانے کا منصوبہ: ’بغیر بیت الخلا کے جہاز اور کھڑے ہو کر جانے والے مسافروں کے لیے الگ کیبن‘
ایران کے تنازع کے دوران آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے فضائی کمپنیوں کے منافع کو تقریباً مکمل طور پر ختم کر کے رکھ دیا ہے۔
امریکہ کے ساتھ محدود جنگ ایران کے لیے امن کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند کیوں ہو سکتی ہے؟
واشنگٹن نے ایک بہت وسیع علاقائی تنازع میں بہت کم دلچسپی ظاہر کی ہے، جو خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، مزید ممالک کو اس میں شامل کر سکتا ہے، تیل کی قیمتیں بڑھا سکتا ہے اور امریکی فوجی وسائل پر مزید دباؤ ڈال سکتا ہے۔
انڈیا اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی سے غزہ میں نسل کشی کا حصے دار بننے کا خطرہ مول لے رہا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ ’انڈیا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی یہ سپلائی اس حقیقی خطرے کے باوجود جاری رکھی کہ ان ہتھیاروں کا استعمال فلسطینیوں کے خلاف جاری موجودہ نسل کشی میں کیا جا سکتا ہے۔‘ حقوق انسانی کی عالمی تنظیم کے سکریٹری جنرل این یس کالامار نے انڈیا سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کر دے۔
’براڈ پیک‘ پر برفانی تودہ گرنے سے نرمل پرجا سمیت نو کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق، پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی تاحال لاپتہ
پاکستان کے شمالی علاقے میں واقع دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودے کی زد میں آ کر معروف کوہ پیما اور سابق برطانوی فوجی نرمل پرجا سمیت تمام 10 کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
’ہم اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں‘: سعودی عرب کی جیلوں میں سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی کہانی
سعودی عرب میں عمومی طور پر ایتھوپین باشندوں کی سلامتی کا مسئلہ مئی میں ادیس ابابا میں ایتھوپیائی وزیر خارجہ گیڈیون تیموتھیووس اور سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی کے درمیان ملاقات میں اٹھایا گیا۔
’آپ کے پاس 12 گھنٹے ہیں‘: جب موساد کے مبینہ ایجنٹوں نے ایران کے حکومتی اور فوجی حکام سے رابطے کیے
علی لاریجانی نے 12 روزہ جنگ کے بعد کہا تھا کہ موساد کی جانب سے ایک شخص نے ان سے رابطہ کیا اور خبردار کیا کہ ان کے پاس تہران یا ایران چھوڑنے کے لیے صرف 12 گھنٹے ہیں، بصورتِ دیگر وہ ’اپنے دوستوں جیسے انجام‘ سے دوچار ہوں گے۔
مظفرآباد میں شٹر ڈاؤن برقرار، ریاست نے تحمل کا مظاہرہ کیا، عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا بے نقاب ہو چکا: آئی ایس پی آر
احتجاجی مظاہروں، سکیورٹی کارروائیوں اور ایک شہری کی ہلاکت کے بعد مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں کشیدگی برقرار ہے، جبکہ حکام اور مظاہرین کے درمیان صورتحال کے مزید واضح ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































